متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کے لیےورک پرمٹ کی نئی فیسیں متعارف کرا دیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اکتوبر 2017 16:56

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کے لیےورک پرمٹ کی نئی فیسیں متعارف کرا دیں
ابوظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اکتوبر2017ء ) مقامی ذرائع کے مطابق امارتی وزارت افرادی قوت نے واضح کیا ہے کہ وہ یکم دسمبر سے غیر ملکی کارکنان کو 2 زمروں میں تقسیم کریگی جسکے حساب سے انکی ورک پرمٹ کی فیس بھی متعین ہو گی۔ پہلے میں ”ماہر کارکن“ ہونگے ۔ ماہر کارکن ایسے شخص کو کہا جائیگا جسکے پاس ملازمت حاصل کرنے کیلئے اسکول کے سرٹیفکیٹ کے علاوہ پروفیشنل ڈگری کا خصوصی سرٹیفکیٹ بھی ہو گا۔

(جاری ہے)

جہاں تک بات دوسرے کارکنان کی ہے تو اس میں ”محدود مہارت والا کارکن“ آئیں گے جس پر ماہر کارکن والی شرائط لاگو نہیں ہونگی۔ وزارت افرادی قوت یکم دسمبر سے ورک پرمٹ جاری کرنے کیلئے نئی فیسیں وصول کریگی۔ پروگرام کے مطابق نئی فیسیں رائج الوقت فیسو ں کے مقابلے میں کم ہونگی۔ غیر ملکیوں کے لیےایک سال کے ورک پرمٹ کے اجراءکی فیس 200درہم ہوگی۔2برس کے اجازت نامے کی فیس 300درہم مقرر کی گئی ہے۔ اور اس فیس کی ادائیگی میں کارکن کی مہارت کو مد نظرنہیں رکھا جائیگا۔ جبکہ ماہر کارکنان کے لیے ایک سال کے ورک پرمٹ کی فیس 500 درہم اور دو سال کے لیے 1200 درہم ہو گی۔
متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کے لیےورک پرمٹ کی نئی فیسیں متعارف کرا ..

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں