متحدہ عرب امارات میں شدید دھند، شہریوں کو وارننگ جاری

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 16 مارچ 2018 14:38

متحدہ عرب امارات میں شدید دھند، شہریوں کو وارننگ جاری
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2018ء)   متحدہ عرب امارات  امارات میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شدید دھند ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دھند کے باعث حد نگاہ ایک ہزار میٹر تک محدود ہوگی۔

(جاری ہے)

ساحلی اور وسطی علاقوں میں حد نگاہ اس سے زیادہ متاثر ہوگی۔ گاڑیوں پر سفر کرنے والے انتہائی محتاط رہیں جبکہ دھند کے وقت ہائی وے کا سفر نہ کیا جائے۔ دھند جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات12سے جمعہ کی صبح 9 بجے تک رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں