ابو ظہبی میں سگنل کے بغیر لین تبدیل کرنے پربھاری جرمانہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 9 اپریل 2018 15:26

ابو ظہبی میں سگنل کے بغیر لین تبدیل کرنے پربھاری جرمانہ
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء) ابو ظہبی پولیس اپنے سماجی میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹریفک کے قوانین، ٹریفک کی حفاظت اور ٹریفک قانون میں ترمیم کے بارے میں بہت سی یاد دہانی پوسٹ کرتی رہتی ہے، جس میں گاڑی کی سمت کو تبدیل کرنے کے دوران سگنل لائٹس استعمال کرنے کی ایک یاد دہانی بھی شامل ہے.پولیس نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ " تمام ڈرائیوروں کے لئے گاڑی کی سمت بدلنے کے لیے لین تبدیل کرتے ہوئے سگنل لائٹس کا استعمال نہ کرنے پر 400 درہم جرمانے کی سزا ہے"۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس نے مزید کہا کہ یکم جولائی سے دسمبر 2017 تک 10,766 ڈرائیوروں کو اس خلاف ورزی پر 400 درہم جرمانہ کیا گیا تھا۔ ابو ظہبی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ اس خلاف ورزی سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے مہم جاری رکھی ہوئی ہے ، جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقوں تک اس پیغام کو پہنچانا ہے ۔ اس کے علاوہ اسکول، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں اس خلاف ورزی سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے آگاہی پروگراموں کا انقعاد کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں