متحدہ عرب امارات میں 14 اپریل بروز ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 11 اپریل 2018 14:44

متحدہ عرب امارات میں 14 اپریل بروز ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2018ء) شب معراج کے مقدس اور شاندار اسلامی دن کی خوشی میں آئندہ ہفتے 14 اپریل کو متحدہ عرب امارات کے رہائشی ایک دن کی چھٹی منائیں گے ۔ یہ چھٹی 27 رجب کے آنے کی خوشی میں منائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے اسلامی معاملات اور خیراتی سرگرمیوں کے محکمہ نے اسلامی کیلنڈر کے حساب سے 14 اپریل کو 27 رجب کے ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ متحدہ عرب امارات روایتی طور پر اس مقدس دن کی خوشی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کرتا ہے. تاہم گزشتہ سال 27 رجب 23 اپریل بروز اتوار کے دن تھا اس لیے 23 اپریل کی بجائے کارکنوں کو 24 اپریل کی چھٹی دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں