متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی کارکنوں کو اپنا پیشہ تبدیل کرنےکے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 14:51

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی کارکنوں کو اپنا پیشہ تبدیل کرنےکے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی گئی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی کارکنوں کو اپنا پیشہ تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات عدلیہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین اپنا پیشہ تبدیل کر سکتے ہیں تاہم عدلیہ نے اسکے لیے دو شرائط رکھ دی ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلی شرط یہ ہے کہ غیرملکی کارکن پیشہ تبدیل کرنے پر راضی ہو اور دوسری شرط یہ ہے کہ کارکن پیشہ تبدیل کرکے جس پیشے کو اختیار کرنے جا رہا ہے وہ لیبر قوانین کا حصہ ہو۔ عدلیہ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارت کے وفاقی قوانین کے مطابق گھریلو ملازمین اپنا پیشہ تبدیل کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ خود پیشہ تبدیل کرنے کے لیے رضامند ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں