متحدہ عرب امارات ، منشیات فروخت کرنے پر ایشائی گروہ گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 25 اپریل 2018 11:18

متحدہ عرب امارات ، منشیات فروخت کرنے پر ایشائی گروہ گرفتار
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی نے پولیس نے منشیات فروخت کرنے والے ایشائی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق گروہ میں 20 ایشائی باشندے شامل تھے جن کے قبضے سے 20کلو ہیروئین برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع اخبار الامارات الیوم کے مطابق گروہ کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔ ابوظہبی پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس گروہ کا سربراہ بیرون ممالک سے ان کے ساتھ فون پر بات چیت کرتا تھا اور منشایات اسمگل کرواتا تھا۔ گروہ کے مالک نے ان تمام افراد کو گروپوں میں تقسیم کر رکھا تھا جو کہ مختلف ممالک میں منشیات اسمگل کرتے تھے ۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں