ایشیائی کاروباری حضرات کےنام اہم پیغام ، متحدہ عرب امارت نے اس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خبردار کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 3 مئی 2018 14:17

ایشیائی کاروباری حضرات کےنام اہم پیغام ، متحدہ عرب امارت نے اس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خبردار کر دیا گیا
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-03 مئی۔2018ء) بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کی سیکورٹیز ریگولیٹرز اتھارٹی نے سرمایہ کاروں کو خبردار کر دیا ہے کہ غیر قانونی کمپنی Financial.org کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے سے باز رہیں ۔ یہ کمپنی غیر قانونی ہے جوکہ خلیجی اور ایشیائی ممالک سے سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق امیگریشن سیکیورٹیز اینڈ کموڈیٹیز اتھارٹی (ایسکا) نے اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے تمام سرمایہ کار اس کمپنی کی طرف سے فراہم کی جانے والی سروسز سے کسی صورت مستفید ہونے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی اسکے ساتھ  کسی قسم کی آن لائن سرمایہ کاری کریں ۔

تاہم اتھارٹیز کے اس قسم کے بیان جاری کرنے پر Financial.org کمپنی کی جانب سے اپنی صفائی میں کسی قسم کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز نے جنوری میں رپورٹ جاری کی تھی کہ Financial.org ہزاروں ایشائی سرمایہ کاروں کے ساتھ سرمایہ کاری میں ملوث ہے حالانکہ کہ کمپنی کے پاس سرمایہ کاری کرنے کا کوئی قانونی لائسنس موجود نہیں ہے ۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں