متحدہ عرب امارات میں مفت پارکنگ کا اعلان

ابوظہبی میں رمضان میں مفت پارکنگ کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 14 مئی 2018 10:56

متحدہ عرب امارات میں مفت پارکنگ کا اعلان
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ڈرائیوروں کو رمضان میں مساجد کے پاس 7 گھنٹوں کے کے لیے مفت پارکنگ فراہم کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق ابوظہبی حکام نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ جو ڈرائیور حضرات رمضان میں نمازِ تراویح پڑھنے آئیں گے انکو پارکنگ کے فیس سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے ۔

میونسپل کے معاملات اور ٹرانسپورٹ (ڈی ایم اے ٹی) کے محکمہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے لئے انہوں نے مواقف پارکنگ فیس والے علاقوں میں صارفین کے لیے پارکنگ کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے ۔ امارت ٹراسپورٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ رمضان میں پورا ہفتہ صبح 9 بجے سے 2 بجے تک پارکنگ کی فیس وصول کی جائے گی ماسوائے جمعے کے ۔

(جاری ہے)

ہفتے سے بدھ تک ڈرائیوروں کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پارکنگ کی فیس ادا کرنا ہو گی جبکہ جمعرات کو صبح 9 بجے سے لے کر آدھی رات تک پارکنگ کے لیے فیس ادا کرنا ہو گی جسکا مطلب یہ ہے کہ ڈرائیوروں کو رمضان میں روزانہ دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجےتک پارکنگ کی سہولت مفت میسرہو گی ۔

ڈی ایم اے ٹی نے زور دیا کہ تراویح نماز میں شرکت کرنے والوں کو نماز پڑھنے کے دوران مساجد کے ارد گرد پارکنگ کی فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ ہے ، اس لیے پارکنگ حکام گاڑیوں یا ٹریفک کو روکنے کی کوشش نہ کریں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کو پارکنگ کے رات 9 بجے سے صبح 8 بجے کے اوقات میں ریذیڈینسی پرمٹ کے قواعدوضوابط پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہو گا ۔

بصورت دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ حکام نے یہ فیصلہ رمضان میں شہریوں کی سہولت کی لیے لیا ہے کیونکہ رمضان میں شدید گرمی کے باعث روزے داروں کی حالت پہلے ہی روزے کی وجہ سے غیر ہوتی ہے اس لیے حکام کا کہنا ہے کہ وہ روزے داروں کو مزید مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے ، اس لیے پارکنگ کو نماز کے اوقات میں مفت کر دیا گیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات میں مفت پارکنگ کا اعلان

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں