ابوظہبی میں دو بسوں میں تصادم ، متعدد افراد زخمی

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 32 افراد زخمی ہو گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 14 مئی 2018 16:22

ابوظہبی میں دو بسوں میں تصادم ، متعدد افراد زخمی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی پولیس نے رپورٹ کیا ہے کہ پیپسی کولا فیکٹری کی جانب جاتے ہوئے دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 32 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے مطابق حادثہ ایک بس ڈرائیور کے ریڈ سگنل کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے پیش آیا تھا ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو ظہبی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انھیں حادثے سے متعلق اطلاع اتوار کے روز شام کا 4 بج کے 35 منٹ پرکنڑول روم میں موصول ہوئی تھی جس پر ریسکیو پولیس کی ٹیم ، ایمبولینس اور پیرا میڈیکس اسٹاف کے ساتھ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

ابوظہبی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈرایکٹر برئگیڈئیر خلیفہ محمد الخلیلی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والی 32 افراد میں سے 31 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں تھیں جبکہ 1 شخص کی حالت تشویشناک تھی ۔ زخمیوں کو ابوظہبی کے الخلیفہ اور مفراق اسپتال منتقل کیا گیا ہےجہاں انکا علاج جاری رہا ۔ معمولی زخمی ہونے والی افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ جس زخمی کی حالت تشویشناک ہے اسےاسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے ۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں