متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس آج بیٹھے گا

متحدہ عرب امارات میں سال 2018 کے لیے رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس آج بیٹھے گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 15 مئی 2018 18:05

متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس آج بیٹھے گا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں سال 2018 کے لیے رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس آج بیٹھے گا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق کمیٹی چاند دیکھنے کے لیے آج رات مغرب کے بعد بیٹھے گی اور بتائے گی کہ متحدہ عرب امارات میں صبح روزہ ہو گا یا نہیں ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ کمیٹی آج شام کو مغرب کے بعد اجلاس میں ہجری سال 1439کے لیے رمضان کا اعلان کرئے گی اور بتائے گی کہ صبح روزہ ہو گا یا نہیں ۔

مختلف مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق کمیٹی اجلاس کی سربراہی وزارت انصاف کرئے گی اور اس کے علاوہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت انصاف کے مختلف اراکین شامل ہوں گے ۔ متحدہ عرب امارات کی شرعی عدالت فیصلہ وزارت انصاف کو بتائے گی اور پھر وزارت انصاف اعلان کرئے گی کہ صبح متحدہ عرب امارات میں روزہ ہو گا یا نہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم متحدہ عرب امارات میں رمضان کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور سرکاری و نجی اداروں کے لیے کام کرنے کے اوقات کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔

  متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل اور امارت کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں نجی اداروں کے لیے رمضان میں کام کرنے کے اوقات میں کمی کر دی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق وزارت نے اپنے ٹویٹر پیج پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں تمام نجی اداروں ،کمپنیوں میں کام کرنے کے اوقات معمول کی نسبت دو گھنٹے کم ہوں گے ۔ جبکہ سرکاری اداروں کے لیے رمضان المبارک کے لیے اوقات میں پہلے ہی کمی کر دی گئی تھی ۔ رمضان میں سرکاری ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر بجے تک کام کریں گے ۔ آج اجلاس کے بعد متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں