متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہو گا

متحدہ عرب امارات میں مقدس مہینے رمضان المبارک کا آغاز کل ہو گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 16 مئی 2018 09:28

متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہو گا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہو گا متحدہ عرب امارات میں مقدس مہینے رمضان المبارک کا آغاز کل ہو گا ۔ متحدہ عرب امارات میں رویت ہلا ل کمیٹی نے نہایت خوشی سے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کاآغاز کل بروز جمعرا ت سے ہو گا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کو رویت ہلال کمیٹی نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ رمضان کو چاند نظر نہیں آیا ، لہذا بدھ شعبان کے مہینے کاآخری دن قرار پایا ہے اور رمضان کا آغاز جمعرات سے ہوگا ۔

کویت بحرین اور عمان نے بھی اعلامیہ جاری کیا ہے کہ رمضان کا مہینہ جمعرات سے شروع ہو گا ۔ مقامی سعودی ذرائع العربیہ نیوز نے بھی منگل کی شام کو اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے رمضان کا پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔

(جاری ہے)

رمضان کا چاند نطر آںے سے متعلق دبئی کے حکمران شیخ حمدان کی انسٹاگرام پوسٹ کا امیج
رمضان کا چاند نطر آںے سے متعلق دبئی کے حکمران شیخ حمدان کی انسٹاگرام پوسٹ کا امیج
سعودی عرب کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعددبئی کے حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اعلامیہ جاری کیا تھا کہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا ۔

 
تاہم متحدہ عرب امارت حکومت نے رمضان کے نجی اور سرکاری اداروں میں کام کرنے کے اوقات کو پہلے ہی اعلا ن کر دیاگیا تھا ۔متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل اور امارت کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں نجی اداروں کے لیے رمضان میں کام کرنے کے اوقات میں کمی کر دی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق وزارت نے اپنے ٹویٹر پیج پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں تمام نجی اداروں ،کمپنیوں میں کام کرنے کے اوقات معمول کی نسبت دو گھنٹے کم ہوں گے ۔

اس اعتبار سے کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گی جبکہ معمول میں کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرتیں ہیں ۔ تاہم کچھ ادارے مثلاً فنانس کے ادارے معمول کے اوقات کے مطابق کام کریں گی انکے اوقات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ سرکاری اداروں کے لیے رمضان المبارک کے لیے اوقات میں پہلے ہی کمی کر دی گئی ہے ۔ رمضان میں سرکاری ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر بجے تک کام کریں گے ۔ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی کمیٹی کا اجلاس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 15 مئی کو بیٹھے گا ۔ اس اجلاس کے بعد متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں