ابو ظہبی:نکاح ظاہر نہ کرنا خاوند کے لیے جگ ہنسائی بن گیا

دُوسری بیوی بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے عدالت پہنچ گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 16 جولائی 2018 18:03

ابو ظہبی:نکاح ظاہر نہ کرنا خاوند کے لیے جگ ہنسائی بن گیا
ابو ظہبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جُولائی 2018) خاوند کی جانب سے نوزائیدہ بچے کاسرکاری اندراج نہ کروانے پر خاتون عدالت پہنچی تو اُس پر یہ انکشاف ہوا کہ خاوند نے اُن کا نکاح بھی پہلی بیوی کے ڈر سے رجسٹر نہیں کروایا۔ مذکورہ خاتون عرب باشندے کی دُوسری بیوی تھی۔ دونوں میاں بیوی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے واقف ہوئے ۔بالآخر یہ واقفیت رشتۂ ازدواج میں بدل گئی مگر انہوں نے اپنی شادی کو خفیہ ہی رکھا۔

کچھ عرصہ بعد اُن کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔ تاہم پہلی بیوی سے انتہائی خوفزدہ خاوند دُوسری شادی کا راز افشاء ہونے کے ڈر سے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اندراج کروانے سے ٹال مٹول ہی کرتا رہا ۔ پہلی بیوی سے اُس کی تین بیٹیاں ہیں۔ اسی دوران دُوسری بیوی کی جانب سے بیٹے کی رجسٹریشن کے لیے اصرار جاری رہا تاہم خاوند کی جانب سے مسلسل آئیں بائیں شائیں کرنے پر خاتون نے عدالت کا رُخ کر لیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے اپنی دُوسری بیوی کے ساتھ شادی کے بعد اُسے جہیز میں ایک رہائش گاہ بھی دی تھی۔ اُن کے نکاح کے چار گواہ بھی تھے‘ جن میں خاتون کے گارڈین بھی شامل تھے۔ دُوسری بیوی نے فیصلہ کیا کہ وہ عدالت جا کر اپنے بچے کا اندراج کروا کر اُس کی شناختی دستاویزات کا حصول کرے۔خاتون کو عدالت جا کر پتا چلا کہ خاوند نے شادی متحدہ عرب امارات کے دفتری ریکارڈ میں درج نہیں کروائی گئی تھی۔

خاتون نے اپنے کیس میں کہا کہ اُس کی شادی کو تین سال ہوئے ہیں۔ اس دوران اُن کے ہاں ایک بیٹے کا جنم ہوا ہے۔ خاتون کی جانب سے بیٹے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم والد کا نام مخصوص نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ خاتون کے وکیل نے عدالت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ شادی سرکاری طور پر رجسٹرڈ نہیں ہوئی‘ تاہم اس کی حیثیت سو فیصد شرعی اور حقیقی ہے جس میں دونوں طرف سے گواہان بھی شامل ہوئے تھے۔ اس موقع پر نکاح کے گواہان نے بھی تصدیق کی کہ مذکورہ جوڑے کی شادی میں وہ بطور گواہ موجود تھے۔ تاہم خاتون کا خاوند اپنی پہلی بیوی سے اتنا خوفزدہ ہے کہ اُس نے اپنی منکوحہ سے پیدا ہونے والے بیٹے کی شناخت کو بھی ظاہر کرنے کو تیار نہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں