متحدہ عرب امارات میں 9 ایمنسٹی سنٹرز قائم کر دیئے گئے
غیر قانونی طور پر مقیم افراد اپنے غیر قانونی سٹیٹس کو قانونی حیثیت دِلوا سکتے ہیں
محمد عرفان منگل 24 جولائی 2018 16:17
(جاری ہے)
اسی طرح دیگر اماراتی ریاستوں میں موجود امیگریشن سنٹرز پر ہی یہ ایمنسٹی سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
یکم اگست 2018ء سے یہ ایمنسٹی رجسٹریشن سنٹرز ہفتہ میں پانچ روز یعنی اتوار سے جمعرات‘ صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک صارفین کو سہولت فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اپنا سٹیٹس قانونی بنانے کے لیے تین ماہ کی رعایت دی گئی ہے۔ اس رعایتی سکیم کا آغاز یکم اگست 2018ء سے ہو گا اور یہ31 اکتوبر 2018ء کو اختتام کو پہنچ جائے گی۔ اس سکیم کو’ ’اپنے سٹیٹس کو بدلوا کر خود کو محفوظ بنائیں‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سکیم کے تحت ویزے کی زائد مُدت کے بعد اس کی تجدید نہ کروانے والوں کو اپنے غیر قانونی قیام کو محض پانچ سو امارتی درہم فیس کے عوض قانونی حیثیت دینا ہو گی یا پھر کسی قانونی کارروائی اور جرمانے کی ادائیگی کے بغیر رضاکارانہ طور پر امارات کو خیر باد کہنا ہو گا۔ ایسے افراد کے دوبارہ امارات آنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔وہ غیر قانونی طور پر افراد جو امارت میں قیام کو ترجیح دیں گے‘ اُنہیں ویزے کی تجدید کی فیس ادا کرنی ہو گی جبکہ اُن پر غیر قانونی قیام کے باعث ماضی میں عائد جرمانہ یا فیس پُوری طرح معاف کر دی جائے گی۔ سٹیٹس قانونی ہونے کی صورت میں اُنہیں چھے ماہ کا عارضی ویزہ بھی مل جائے گا۔ اس سکیم کی بدولت غیر قانونی طور پر مقیم افراد ملازمتیں حاصل کرنے کے مجاز بھی ہوں گے جوکہ اس سے پیشتر ویزے کی تجدید نہ کرانے کے باعث یہاں ملازمت حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ صرف پانچ سو اماراتی درہم کے عوض وہ یہاں سکون اور پکڑے جانے کے خوف سے آزاد ہو کر زندگی گزار سکتے ہیں۔ یہ افراد منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ اماراتائزیشن کی ویب سائٹ پر جا کر ملازمت کے حصول کے لیے اپنا نام رجسٹر کروانے کے بھی اہل ہوں گے۔اس ایمنسٹی سکیم میں شام اور یمن جیسے جنگ کی لپیٹ میں آئے ممالک کے باشندے بھی ایک سال کا رہائشی ویزہ حاصل کرنے کے حقدار ٹھہرائے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے ..
87 ممالک کے شہریوں کیلئے یو اے ای میں ویزا آن ارائیول کی سہولت
امارات نے رمضان المبارک میں ملازمین کیلئے اوقات کار کم کردیئے
کارکن کو ملازمت نہ دینے پر کمپنی کو ایک لاکھ 20 ہزار درہم جرمانہ
اماراتی ویزوں کے اجراء یا تجدید کا عمل مزید آسان ہوگیا
ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کردیا گیا
پاکستان اور یو اے ای کے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط
دنیا بھر میں ورک ویزہ کی مانگ میں یو اے ای سرفہرست
ابوظہبی پولیس نے سپیڈ لمٹ کے اصول کی وضاحت جاری کردی
اتحاد ریل نے اپنی پہلی مسافر ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا
ابوظہبی لگاتار آٹھویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار
یو اے ای کا 7 ریاستوں کو ملانے والی نئی ہائی وے کی تعمیر پر غور
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری