متحدہ عرب امارات نے العین میں ہفتے کے آخر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی

مثالی ویڈیو جاری

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 دسمبر 2017 17:27

متحدہ عرب امارات نے العین میں ہفتے کے آخر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی
العین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے ایک مثالی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں العین کو ایک بھاری طوفان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور العین کے محکمہ میونسپلٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر کسی قسم کا طوفان آیا بھی تو وہ اسکا سامنا کرنے کے لیے اچھی طرح سے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر متحدہ عرب امارات کے طوفان سینٹر نے ایک مثالی ویڈیو شائع کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے علاقے طوفان سے کس طرح متاثر ہوں گے. رہائشیوں کواگر بارش کی وجہ سے کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تو وہ مددکے لیے 993 میونسپلٹی ہاٹ لائن پر کال کرکے مدد کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

العین میں شائع ہونے والی مزید خبریں