متحدہ عرب امارات میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے 8 بہترین مقامات

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 29 دسمبر 2017 12:55

متحدہ عرب امارات میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے 8 بہترین مقامات
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 دسمبر 2017ء) اگر آپ بھی اپنے نئے سال کا جشن متحدہ عرب امارات میں منانے کا سوچ رہے ہیں تو 8 ایسےبہترین مقامات ہیں جہاں آپ نئے سال کا جشن منانے کے لیے جا سکتے ہیں۔ یہ آٹھ مقامات مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ ڈاون ٹاون دبئی میں برج الخلیفہ کونئے سال 2018 کو خوش آمدید کہنے کے لیے روشنیوں سے سجایاجائےگا۔  روشنیوں کی یہ نمائش 31 دسمبر کو رات 5 بجے کو شروع ہو گی جس میں فاونٹین شو کے ساتھ ساتھ لائیو میوزک شو بھی ہو گا۔

2۔ ( Kite Beach) پتنگوں والا ساحل :دبئی میں ہی برج ال عرب کے ساتھ ایک ساحل ہے جسے پتنگوں کے ساحل کا نام دیا گیا ہے یہاں آپ صبح سویرے پکنک کا سامان لے کر پہنچ جائیں اور سورج کے طلوع ہونے کا مزہ اٹھائیں جو کہ نہایت ہی دیدزیب ہو گا۔

(جاری ہے)

 3۔ سیاہ محل ساحل ( Black Palace Beach) برج ال عرب پر روشنیوں کی نمائش سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ سیاہ محل کارخ کر سکتے ہیں اور ایٹلانٹس پر جاتا ہوا روشنیوں کو چمکدار میلا دیکھ سکتے ہیں۔

 4 ۔ مدینات جمیرہ (Madinat Jumeirah) روشنیوں کے پینورامک شو کو دیکھنے کے لیے مدینات جمیرہ بہترین جگہ ہے۔
 5 ۔ ایٹلانٹس، دی پام ( Atlantis Palm) : دبئی ساحل پر ہونے والے روشنیوں کے شو فرنٹ لائن میں بیٹھ کر محظوظ ہونے کے کیے آپ ابھی سے اپنی بکنگ ایٹلانٹس پام کے لیے کرا لیجئے ۔
 6 ۔ ال مرجان ساحل ، راس الخیمہ: ال مرجان ساحل اس سال روشنیوں کے شو کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے تیاریاں مکمل کر چکا ہے لہذا اس آتش بازی سے بھی محظوظ ہونے کے لیے آپ راس الخیمہ کے اس ساحل ہر بکنگ کرا سکتے ہیں۔

ال مرجان ساحل کے آس پاس 5،000 مزید گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔
 7 ۔ ال مجاز ، شارجہ میں آپ اتش بازی کا 10 منٹ طویل شو دیکھ سکتے ہیں جسکو 16 قطاروں میں ترتیب دیا گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ شارجہ میں کہں سے بھی اس شو کو دیکھ سکتے ہیں۔
 8 ۔ سب سے آخر میں ابوظہبی کا یاس ساحل ہے جہاں پانی کے اوپر روشنیوں کے شو سے آپ کیٹی پیری کے لائیو کنسرٹ کے ساتھ محظوظ ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں