متحدہ عرب امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس : یہ آپ کے فون کے بلوں پر کیسے اثر انداز کرے گا؟

ویڈیو ملاحظہ کریں:

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 30 دسمبر 2017 15:45

متحدہ عرب امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس : یہ آپ کے فون کے بلوں پر کیسے اثر انداز کرے گا؟
ابوظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار .30دسمبر2017ء) ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رومنگ سروس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ نہیں ہوگا۔ یہ بات ٹیلی کمیونیکیشن ادارے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی ہے ۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ملک کے اندر پیش کی جانے والی موبائل خدمات پر ہوگا جبکہ رومنگ سروس بیرون ممالک میں پیش کی جارہی ہے جو کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنی ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل سروس پر 5 فیصد وایلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا۔ماہانہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بل کی مجموعی رقم پر5 فیصد ادا کرنا ہوگا جبکہ پری پیڈصارفین کو نئی سم لیتے وقت 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ پری پیڈ سم کو چارج کرنے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا تاہم وہ موبائل سروسز جن پر بیلنس سے کٹوتی ہوتی ہے ان پر 5 فیصد واٹ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں