اسکائپ تک رسائی متحدہ عرب امارات میں بند کردی گئی : اتصالات

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 1 جنوری 2018 11:00

اسکائپ تک رسائی متحدہ عرب امارات میں بند کردی گئی : اتصالات
ابوظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء) اسکائپ،جو کہ ایک مقبول عام سافٹ ویئر ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ کمپیوٹرز، موبائل فونز اور ٹیبلٹ جیسے آلات سے آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، متحدہ عرب امارات میں بلاک کردیا گیا ہے.متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی اتصالات کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکائپ کو غیر قانونی آڈیو اور ویڈیو کالز تک صارفین کی رسائی کو روکنے کے لیے بلاک کیا گیا ہے۔

اتصالات کا کہنا ہے کہ اسکایپ انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں کو پرٹوکول کالز کی سہولت فراہم کر رہا ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کے ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق غیر قانونی ہے اس لیے متحدہ عرب امارات کے صارفین کے لیے اسکائپ تک رسائی روک دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسکائپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہاہے کہ، "ہمیں پتہ چلا ہے کہ ہماری ویب سائٹ اور خدمات متحدہ عرب امارات میں آئی ایس پی کی طرف سے بند کردی گئی ہیں جسکا مطلب ہے کہ اب متحدہ عرب امارات میں صارفین اسکائپ استعمال نہیں کر سکیں گے. " ملک بھر میں صارفین نے ویک اینڈ پر سروس میں رکاوٹ کی شکایات کی تھیں۔

ایک صارف نے لکھا "کہ میں نے اپنے اکلوتے دوست سے اسکائپ کے ذریعے بات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن بات نہیں ہو سکی کیونکہ ہم ایک دوسرے کی آواز ہی نہیں سن پا رہے تھے."

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں