متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمت آج سے اضافہ ہو گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 1 جنوری 2018 13:36

متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمت آج سے اضافہ ہو گا
ابو ظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء) متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آج سے بڑھ جائے گی. توانائی کی وزارت کے مطابق 98 گیسولین کی قیمت 0.09 فیصد اضافے کے شرح کے ساتھ 2.24 درہم ہوگی- جبکہ گیسولین 95 کی قمیت گزشتہ مہینے کی نسبت 0.08 شرح اضافے کے ساتھ 2.12 درہم ہو گی۔

(جاری ہے)

اس طرح گیسولین 91 کی قیمیت اب سے 2.05 درہم فی لیٹر ہو گی جس میں 0.08 فلس کا اضافہ ہوا ہے۔ توانائی کی وزارت کے مطابق ڈیزل کی قیمت جنوری میں 2.33 درہم فی لیٹر ہو گی جس میں دسمبر کی نسبت 0.13 فلیس کو اضافہ کیا گیا ہے۔ توانائی کی وزارت کے مطابق ایندھن کی ان نئی قیمتوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمت آج سے اضافہ ہو گا

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں