متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیوں ڈیو اور اتصالات نے اسکائپ کا قانونی متبادل فراہم کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 1 جنوری 2018 17:50

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیوں ڈیو اور اتصالات نے اسکائپ کا قانونی متبادل فراہم کر دیا
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء) متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو چھٹیوں میں اسکائپ پر پابندی لگنے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شروع میں تو صارفین کو یہی لگا کہ کسی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔لیکن بعد میں متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیوں ڈیو اور اتصالات نے اپنے ٹویٹر اکاونٹس پر باقاعدہ طور پر متحدہ عرب امارات میں اسکائپ پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے ان دونوں ٹیلی کام کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے BOTIM اور C’Me کے نام سے دو اپلیکیشنز متعارف کرائی ہیں جس کے ذریعے صارفین آڈیو یا ویڈیو کالز با آسانی کر سکیں گے لیکن ان اپلیکیشنز کا استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ماہانہ پیکجز کرانے ہوں گے ۔ ان ایپلیکیشنز کر استعمال کرنے کے لیے کمپنی نے تاحال جو پیکجز متعارف کرائے ہیں وہ 50 اور 100عرب اماراتی درہم ماہانہ پر مشتمل ہیں۔ ان پیکجز یا پھر اپلیکشنز سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے صارفین ڈیو اور اتصالات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں