دبئی، ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے انسپیکشن ٹیموں کے چھاپے

9 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 2 جنوری 2018 15:45

دبئی، ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے انسپیکشن ٹیموں کے چھاپے
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جنوری2018ء) ذرائع کے مطابق دبئی کے وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں یکم جنوری 2018 سے نافذ ہونے والے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی نگرانی کےلئے اعلی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ امارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت اور انکم اور زکوة کمیٹی کے اہلکاروں پر مشتمل ریاست کی سطح پرٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تجارتی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے اور انہیں دھوکہ د ہی سے بچانے کے لئے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں تمام علاقوں سے ر پورٹس فوری طور پر پہنچ جائیں گی ۔ مرکزی کنٹرول روم میں موجود اہلکار خلاف ورزیوں کا جائزہ لے کر احکاما ت جاری کریں گے ۔ دبئی کے اقتصادی ذرائع نے اطلاع دی ہے انھیں ریاست کے متعدد علاقوں سے اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ بعض کارباری حضرات نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس وقت سے پہلے ہی نافذ کردیاگیاتھا۔انسپیکشن ٹیمیوں نے چھاپے مار کے 9 تجارتی اداروں کو یہ حرکت کرتے ہوئے پکٹرا ہے ان کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی اور تدیبی کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں