دبئی میں نوجوان نے نئے سال شروع ہونے کے دو گھنٹے کے بعد ہی اپنی سالگرہ پر خودکشی کر لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 3 جنوری 2018 17:41

دبئی میں نوجوان نے نئے سال شروع ہونے کے دو گھنٹے کے بعد ہی اپنی سالگرہ پر خودکشی کر لی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2018ء) دبئی پولیس جے مطابق ایک شخص نے نئے سال کی شام کو اپنی سالگرہ منانے کے بعد نیا سال 2018 شروع ہونے کے دو گھنٹے بعد ہی گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ۔ اس شخص نے اپنی سالگرہ کے دن یکم جنوری کو خودکشی کی ہے۔ بر دبئی پولیس اسٹیشن کے ڈرایکٹر برئگیڈئیر عبداللہ خادم سرور نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس شخص کے خودکشی کرنے کی اطلاع رات کو 2 بجے اس وقت دی گئی جب پورا شہر نئے سال کا جشن منانے میں مصروف تھا۔

(جاری ہے)

برئگیڈئیر عبداللہ خادم سرور کہنا تھا کہ انتہائی تعجب کی بات ہے کہ اس شخص نے خودکشی کرنے کے لیے اپنی پیدائش کا دن ہی کیوں چنا۔ پولیس کے مطابق یہ شخص یکم جنوری 1990 کو پیدا ہوا اور خودکشی کے وقت اسکی عمر 28 سال تھی۔ یہ شخص اپنے دوستوں کے ساتھ اپنا اپارٹمنٹ سئیر کر رہا تھا جہاں اسنے گلے میں رسے ڈال کر خودکشی کی تھی۔ پولیس کے تصدیق کی ہے کہ اس نوجوان نے خودکشی ہی کی ہے اس نوجوان کی موت کے پیچھے کسی قسم کی مجرمانہ کاروائی شامل نہیں ہے تاہم پولیس اس کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں کر سکی۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں