دبئی ، بھائی نے بھائی کی جان لے لی

بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو گاڑی دینے سے منع کیا تو بھائی نے اسے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 4 جنوری 2018 16:44

دبئی ، بھائی نے بھائی کی جان لے لی
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-04 جنوری۔2018ء) مقامی ذرائع خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں بدھ کے روز ایک آدمی نے باپ کی گاڑی پر بھائی سے لڑائی کےدوران اسے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے اپنے بھائی کو قتل کرنے والے 21 سالہ امارتی شخص کو اسکے 23 سالہ امارتی دوست کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے اسکے ساتھ ساتھ پولیس نے ایک اور امارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جو کہ جائے حادثہ کے وقت وہاں موجود تھا لیکن اسنے پولیس کو اطلاع نہیں کی تھی۔

عدالت نے دونوں شہریوں پر جان بوجھ کر قتل کرنے کا چارج لگایا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق قاتل اور مقتول آپس میں بھائی بھائی تھے ۔ دونوں کے درمیان دبئی کے نید ال حمر میں گھر میں باپ کی گاڑی پر بحث ہوئی تھی ۔ مقتول نے قاتل کو گاڑی دینے سے منع کر دیا تھا اور جب 21 سالہ امارتی نے دیکھا کہ بحث ومباحثے اور جھگڑے سے تو بات نہیں بن رہی تو وہ چاقو لے آیا اور اپنے بھائی کو سبق سکھانے کے لیے اس پر چھریوں کے وار کرنا شروع کر دئیے ۔

(جاری ہے)

قاتل اور مقتول کے 57 سالہ والد نے عدالت کو بتایا کہ دونوں بھائیوں کے تعلقات کچھ اچھے نہیں تھے اور گاڑی پر لڑتے لڑتے اسکے چھوٹے بیٹے نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔ عدالت نے کیس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 24 جنوری کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں