دبئی ساحل پر 61 سالہ آدمی کی ٹین ایجر کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 4 جنوری 2018 17:29

دبئی ساحل پر 61 سالہ آدمی کی ٹین ایجر کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-04 جنوری۔2018ء) دبئی عدالت میں 61 سالہ شخص کے خلاف کورٹ میں کیس کی منگل کے روز پہلی سنوائی تھی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ اس 61 سالہ شخص نے ٹین ایجر کو تیراکی سکھانے کے بہانے جنسی ہراساں کرنے کوشش کی تھی ۔

(جاری ہے)

17 سالہ امارتی طلبہ نے عدالت کر بتایا کہ وہ اور اسکی دوست دبئی ساحل پر گئیں تو جب وہ دونوں وہاں فٹبال کھیل رہی تھیں تو اس 61 سالہ شخص نے انھیں تیراکی سکھانے کے پیش کش کی جو انہوں نے قبول کی اور اسکے ساتھ ساحل پر چلی گئیں ۔

طلبہ نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ ساحل پر تیراکی سیکھ رہی تھی تو گر گئی جس پر اس 61 سالہ شخص نے اسے بازو سے پکٹر کر بچا لیا اور پھر اسکے جسم کے پرائیوٹ حصوں کو چھونے کی کوشش کی اور ساتھ ہی ساتھ ٹین ایجر کو اسکے پرائیوٹ حصوں کو چھونے پر مجبور کرنے لگا۔ 61 سالہ شخص نے پراسیکیوشن کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ تاہم پراسیکیوشن نے کیس کو کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں