ابوظہبی میں ملازمین کی رہائش گاہ آگ کی نظر ہو گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 8 جنوری 2018 15:18

ابوظہبی میں ملازمین کی رہائش گاہ آگ کی نظر ہو گئی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی سٹی سینٹر سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ال ریف کے علاقے میں ملازمین کی ایک رہائشی عمارت میں اگ لگ گئی جس پر ساری عمارت آگ کی نظر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ابھی تک حادثے کی وجوہات کا پتہ چل سکا ہے۔

(جاری ہے)

ابوظہبی کی کنٹریکٹ کمپنی کے ملازمین نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صبح کے وقت اپنی عارضی رہائش گاہ میں تھے کہ انہوں نے عمارت کے فرسٹ فلور سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر ریسکیوٹیم کو اطلاع دی۔ اس کے علاوہ عمارت میں موجود افراد نے مزید بتایا کہ ریسکیوٹیم کے آنے سے پہلے جب انہوں نے آگ بجانے کی کوشش کی تو وہ اس میں ناکام رہے اور ساتھ ہی انہوں نے پوری عمارت میں فائر الارم ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی نہ ملے اور اس اثناء میں عمارت میں موجود تمام کمبل اور رہائشیوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

میونسپلٹی نے عمارت کے ما لکان کے خلاف کیس درج کر دیا ہے کہ سیفٹی انتظامات کے بغیر رہائشیوں کو عمارت میں رکھا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اس عمارت کے ایک کمرے میں آٹھ آٹھ لوگ رہ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں