متحدہ عرب امارات میں فلو کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق

ڈاکٹروں نے شہریوں کو خبردار کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 8 جنوری 2018 15:45

متحدہ عرب امارات میں فلو کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2018ء) مقامی ذرائع خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں انفلوئنزا سے ںمونیا ہونے کی وجہ سے دو ہفتے پہلے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکے بعد ڈاکٹروں نے شہریوں کو فلو کی ویکسینیشن وقت پر کرانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ اندرونی امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا ہے کہ 35 سالہ پاکستانی شخص صحت مند تھا لیکن اس کی حالت تیزی سے خراب ہوئی اور وہ اس جہاں فانی سے کوچ کر گیا اور تشخیص سے پتہ چلا ہے کہ وہ پاکستانی بہت صحت مند، فعال اور مضبوط نوجوان تھا، لیکن اچانک انفلوئنزا کی وجہ سے نمونیا ہونے سے مر گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مریض ہسپتال میں دوسرے دن بے ہوش ہوگیا تھا اور بیماری نے اسکے دماغ کو بھی متاثر کیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ وائرس سانس کی نالی کے نچلے حصے کو بھی متاثر کر سکتا ہے جس کی وجہ سے نمونیا خطرناک حالت میں سامنے آتا ہے۔

(جاری ہے)

موسم کے تبدیل ہوتے ہی متحدہ عرب امارات میں فلو کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق سب سے زیادہ جو کیسز سامنے آ رہے ہیں ان میں انفلوئنزہ ٹائپ A اور B ہیں۔ اس لیے ڈاکٹرز نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں پھیلے ہوئے اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے وقت پر ویکسینیش کروائیں اور اپنا اور اپنی فیملیز کا خیال رکھیں۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں