متحدہ عرب امارات،ڈرائیور ہوشیار خبردار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 8 جنوری 2018 15:56

متحدہ عرب امارات،ڈرائیور ہوشیار خبردار
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2018ء) امارتی ذرائع خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سڑکوں پر شور کرتی ہوئی گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کو سخت جرمانوں کا سامنا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

شور کرتی ہوئی گاڑی چلانے پر 2،000 درہم جرمانہ کیا جائے گا اور ڈرائیور کے ڈرائیونگ لائسنس پر 12 بلیک پوائنٹس دئیے جائیں گے۔ یہ اعلان روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر سڑکوں پر خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہونے والے جرمانوں میں ترمیم سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کیا ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں