دبئی پولیس کا شہریوں کے لیے سرپرائز

دبئی مال کے ایکویریم میں مچھلیوں کے ساتھ تیراکی کے لیے پہنچ گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 8 جنوری 2018 16:09

دبئی پولیس کا شہریوں کے لیے سرپرائز
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2018ء) دبئی ایک حیرت انگیز شہر ہے اور حال ہی میں دبئی پولیس افسران کی جانب سے دبئی مال میں آنے والوں کو ایک شاندارپرفارمنس دیکھنے کو ملی جو اور کسی نی نہیں دبئی پولیس نے پیش کی ۔ دبئی پولیس افسران کی ایک ٹیم ڈائیونگ سوٹ پہن کر دبئی مال کے ایکویریم میں ااتر گئی اور مچھلیوں کے ساتھ تیراکی کی۔

(جاری ہے)

لیکن انھوں نے یہ صرف شہریوں کو محظوظ کرنے کے لیے نہیں کیا اور نہ ہی یہ کوئی مذاق تھا ۔

ان آفیسرز نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ یہ ریاست کے باقی شہریوں کی طرح متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید کی 100ویں سالگرہ منا رہے تھے اور یہ لوگ ایکویریم میں خالی ہاتھ نہیں اترے بلکہ اپنے ساتھ شیخ زید کا بینر لے کر گئے تھے جو انہوں نے ایکویریم میں لہرایا تھا ۔ دبئی پولیس آفیسرز کی ایکویریم میں تیرتے ہوئے شیخ زید کا بینر لہراتے ہوئے ویڈیو ملاحظہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں