متحدہ عرب امارات نے ویزہ کیلئے نئی شرط رکھ دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 9 جنوری 2018 11:10

متحدہ عرب امارات نے ویزہ کیلئے  نئی شرط رکھ دی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ورک ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو اب سےکیریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ ورک ویزہ کوکیریکٹر سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے گزشتہ روز اس فیصلے کی منظوری دی ہے۔ مقامی اخبارالامارات الیوم کی تفصیلات کے مطابق 4 فروری سے فیصلے کا نفاذ ہوگا۔

(جاری ہے)

ورک ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند کو اپنے ملک یا اس ملک کا جہاں وہ 5 سال سے قیام پذیر ہے کا کیریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ جسکی اماراتی سفارتخانے میں تصدیق ہوگی۔ فیصلے کی بنیادی وجہ اماراتی شہریوں کو جرائم سے پاک معاشرے کی فراہمی ہے اور ساتھ ہی ساتھ شہریوں کو سلامتی کی ضمانت فراہم کرنا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ کیریکٹر سرٹیفکیٹ صرف خاندان کے سربراہ کو پیش کرنا ہو گاجبکہ اس کے اہل خانہ کے دیگر افراد کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی طرح وزٹ یا سیاحت پر آنے والے غیر ملکیو ں کو یہ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں