متحدہ عرب امارات ایمبیسی کا اسلام آباد کی "فروٹ لیڈی" کی مدد کرنے کا فیصلہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 11 جنوری 2018 18:17

متحدہ عرب امارات ایمبیسی کا اسلام آباد کی "فروٹ لیڈی" کی مدد کرنے کا فیصلہ
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2018ء) کچھ ہفتوں پہلے فیس بک پر کچھ لوگوں کے ایک گروپ نے یاسمین بی بی کو "فروٹ لیڈی " کے نام سے سوشل میڈیا پرنمایاں کرنے کی کوششیں شروع کیں تھیں۔ یاسمین بی بی عام طور پر اسلام آباد کے F-1 سیکٹر میں پائی جاتی ہے جہاں وہ ایک ریڑھی پر پھل لگائے ہوتی ہے اور اپنے بچوں کی روزی روٹی کماتی ہے ۔یاسمین بی بی کے شوہر کی کچھ عرصہ پہلے موت ہو گئی تھی تو اسنے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے بھیک مانگنے کی بجائے پھلوں کی ریڑھی لگانا شروع کر دی ۔

یاسمین بی بی گولڑہ شریف میں رہتی ہے اور وہیں کی منڈی سے پھل خرید کر ریڑھی لگاتی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جیسے ہی یاسمین بی بی کی خبر پھیلنے لگی تو یہ متحدہ عرب امارات کے سفیر جلال شیرازی کی نظر سے گزری جس پر جلال شیرازی ذاتی طور پر یاسمین بی بی سے ملنے پہنچ گئے۔

۔اب متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے ذاتی طور پر یاسمین کی مدد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ سفارتخانہ یاسمین کی مدد کے لیے اسے کے مسائل کو اپنے سوشل میڈیا چینلزکے ذریعے لوگوں کو بتا رہا ہے اور اسکے لیے امداد اکھٹی کر رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات ایمبیسی کا اسلام آباد کی "فروٹ لیڈی" کی مدد کرنے کا ..

میں شائع ہونے والی مزید خبریں