متحدہ عرب امارات،بیٹیوں کیساتھ جنسی زیادتی اورطوائف بننے کیلئے مجبورکرنیوالے باپ کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 17 جنوری 2018 11:25

متحدہ عرب امارات،بیٹیوں کیساتھ جنسی زیادتی اورطوائف بننے کیلئے مجبورکرنیوالے باپ کو عدالت نے سخت سزا سنا دی
راس الخیمہ (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ایک شخص کو اپنی ہی 18 سالہ اور 30 سالہ بیٹیوں کو طوائف بننے پر مجبور کرنے پر 10 سال جیل کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ 30 سالہ خاتون اپنے باپ کے چنگل سے بھاگ کر راس الخیمہ کی پولیس کے پاس پہنچی ۔

(جاری ہے)

جہاں اسنے پولیس کو بتایا کہ اسکے باپ نے پہلے اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر اسے طوائف بننے کے لیے مجبور کیا۔

لڑکی کے باپ کو گرفتار کر کر جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اسے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کی اور عدالت کو بتایا کہ اسنے ایسا کچھ نہیں کیا اور اس پرلگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔ تاہم پولیس کو تحقیقات سے حاصل ہونے والے شواہد سے پتہ چلا کہ لڑکی کے لگائے جانے والے الزامات درست ہیں ۔ جس پر عدالت نے اسے 10 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں