متحدہ عرب امارات ، ملازمت دینے پر امارتی شہری شیخ محمد کا مشکور

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 9 اپریل 2018 11:08

متحدہ عرب امارات ، ملازمت دینے پر امارتی شہری شیخ محمد کا مشکور
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء) اتوار کے روز شیخ محمد نے المزروئی کو کمیونٹی کی ترقی کی وزارت میں بطور محقق کے مقرر کردیا ۔ کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ روز شیخ محمد نے اگلے تین سالوں کے لیے کم آمدنی والے گروپوں کے لیے 11بلین درہم کی سماجی امداد کا اعلان کر دیا۔ المزروئی وہی امارتی شہری ہے جسکی گزشتہ ہفتے ریڈیو کے لائیو شو میں میزبان نے بے عزتی کی تھی اور اسکی بات کا مذاق بناتے ہوئے اسے فون رکھنے کے لیے بولا تھا ۔

المرزوئی نے لائیو شو میں حکومت سے اُسے ایک اچھا گھر فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔

(جاری ہے)

کابینہ کے نائب صدر نے گزشتہ روز اتوار کو المزروئی کو کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا ۔ المزروئی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ" میں بے حد خوش ہوں جس سے شیخ محمد نے مجھے نوازا ہے ۔ انہوں نے مجھے ملازمت ، عزت اور ایک گھر سے نوازا ہے تاکہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ کر سکوں۔ المزروئی نے شیخ محمد کے لیے دعائیہ کلمات دیتے ہوئے کہا کہ خداوند آپ پر اپنی رحمت بنائے رکھے ،آپکو اپنے لوگوں اور اپنے ملک کے لیے اسی طرح اچھائی کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ آپکو چہرے پر ایسی مسکان عطا فرمائیں جو کبھی ختم نہ ہو۔"

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں