دبئی پولیس ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنےپربھاری جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹس

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 9 اپریل 2018 15:40

دبئی پولیس ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنےپربھاری جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹس
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء) دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں میں 12،000 سے زائد ڈرائیوروں کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر جرمانے جاری کیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 24 فیصد کم ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار کے مطابق دبئی پولیس نے اس سال جنوری سے مارچ تک 12،257 ڈرائیوروں کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانے جاری کیے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 16،907 ڈرائیوروں کو اس خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے تھے ۔ جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 24 فیصد کم ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ ہر روز تقریبا 136 افراد کو سزا دی جاتی ہے. دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 800 درہم جرمانے کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس پر 4 بلیک پوائنٹس دئیے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں