شبِ معراج کی چھٹی پر دبئی میں پارکنگ کے حوالے سے بھی شاندار اعلان کردیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 11 اپریل 2018 16:06

شبِ معراج کی چھٹی پر دبئی میں پارکنگ کے حوالے سے بھی شاندار اعلان کردیا گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2018ء)    دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے دبئی میں 14 اپریل بروز ہفتے کو شبِ معراج کی چھٹی کے دن اپنے تمام کام کرنے کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی آر ٹی اے سروس کے تمام آؤٹ لیٹس کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے جس میں صارفین کی خوشی کے مراکز، ادا کردہ پارکنگ زونز، عوامی بسیں، دبئی میٹرو اور ٹریم، سمندری ٹرانزٹ کے طریقوں، ڈرائیونگ اسکول ، اور گاڑیوں کی جانچ اور رجسٹریشن مراکز شامل ہیں۔

کارپوریٹ ایڈمنسٹریٹو سپورٹ سروس سیکٹر کے سی ای او، یوسف ال ردا نے کہا ہے کہ شبِ معراج کی چھٹی پر ہفتہ کے روز 14 اپریل،2018 کو صارفین کی سہولیات کے تمام مراکز بند رہیں گے جبکہ کثیر سطحی پارکنگ زونز کے علاوہ تمام ادائیگی پر مبنی پارکنگ زون مفت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں