شبِ معراج کی چھٹی پر شارجہ میں بھی پارکنگ کے حوالے سے شاندار اعلان کردیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 12 اپریل 2018 17:22

شبِ معراج کی چھٹی پر شارجہ میں بھی پارکنگ کے حوالے سے شاندار اعلان کردیا گیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اپریل 2018ء) شارجہ روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے شارجہ میں 14 اپریل بروز ہفتے کو شبِ معراج کی چھٹی کے دن اپنے تمام کام کرنے کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ شارجہ آر ٹی اے سروس کے تمام آؤٹ لیٹس کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے جس میں صارفین کی خدمت کےمراکز، ادا کردہ پارکنگ زونز، عوامی بسیں، شارجہ میٹرو اور ٹریم، سمندری ٹرانزٹ کے طریقوں، ڈرائیونگ اسکول ، اور گاڑیوں کی جانچ اور رجسٹریشن مراکز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کارپوریٹ ایڈمنسٹریٹو سپورٹ سروس سیکٹر کے سی ای او نے کہا ہے کہ شبِ معراج کی چھٹی پر ہفتہ کے روز 14 اپریل،2018 کو صارفین کی سہولیات کے تمام مراکز بند رہیں گے جبکہ کثیر سطحی پارکنگ زونز کے علاوہ تمام ادائیگی پر مبنی پارکنگ زون مفت ہوں گے۔ تاہم الحِسنی روڈ ، کارنچ روڈ ، قیص بن ابی سااسہا روڈ اور شارجہ کے مجاز 1 میں سینٹرل اور بلیو سوق میں پارکنگ کے لیے 14 اپریل کو بھی ادائیگی کرنا ہوگی۔ یہ اعلان ایک روز قبل دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مفت پارکنگ کا اعلان کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں