دبئی روڈ پر کار ریسنگ کے جرم میں 9 نوجوان گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اپریل 2018 13:49

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) دبئی پولیس نے القدرہ سٹریٹ میں کار ریسنگ کرنے والے نو نوجوانوں کو گرفتار کو لیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق دبئی کے البشرا پولیس اسٹیشن کے ڈرائکٹر برئگیڈئیر عبدالرحیم بن شافی کا کہنا ہے کہ پولیس کو نوجوانوں کے ایک گروہ سے متعلق لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ، جس پر پولیس نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نوجوانوں کے اس گروہ کو گرفتار کیا۔

عبدالرحیم بن شافی نے مزید بتایا کہ نوجوان ریسنگ کے لیے جن گاڑیوں کا استعمال کر رہے تھے ان پر نمبر پلیٹس بھی نہیں لگیں تھیں۔ پولیس نے نوجوانوں پر لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا چارج لگایا ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالرحیم بن شافی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈرائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی مت کریں کیونکہ دوران ڈرائیونگ آپکی اپنی زندگی کے ساتھ دوسروں کی زندگی کی بھی آپکی مرہون منت ہوتی ہے ۔

لہذا اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان کی بھی حفاظت کرنا آپ پر لازم ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں