دبئی ، غیر قانونی جنسی تعلق استوار کرنے اور منشایات استعمال کرنے کے جُرم میں طالب علم کو جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اپریل 2018 14:55

دبئی ، غیر قانونی جنسی تعلق استوار کرنے اور منشایات استعمال کرنے کے جُرم میں طالب علم کو جیل کی سزا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) ایک طالب علم، جس نے شادی شدہ عورت کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلق استوار کیا تھا اور ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ منشیات کا استعمال کیا تھا، اپیل کے دوران کیس ہار گیا ہے اور اسے 39 ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق خاتون کے شوہر نے دبئی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ اُس کی بیوی نے ستمبر 2017 میں بر دبئی ہوٹل کے ایک کمرے میں 26 سالہ فلسطینی طالب علم کے ساتھ غیرقانونی طور پر جنسی تعلقات استوار کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

شوہر کے شکایت درج کرانے پر پولیس نے جب ہوٹل کے کمرے میں چھاپہ مارا تو طالب علم اور خاتون نشے کی حالت میں تھے ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے کیس پراسیکیوشن کے حوالے کردیا تھا ۔ فروری میں عدالت نے نوجوان کو خاتون کو منشیات فراہم کرنے پر تین سال جیل کی سزا کے ساتھ 20،000درہم جرمانے کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی ساتھ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے پر تین ماہ جیل کی سزا بھی سنائی تھی ۔ فلسطینی لڑکے نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی لیکن عدالت نے فلسطینی لڑکے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے 39 ماہ جیل کی سزا سنا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں