دبئی ، لفٹ میں 16 سالہ طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے پر پاکستانی کارکن گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اپریل 2018 14:58

دبئی ، لفٹ میں 16 سالہ طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے پر پاکستانی کارکن گرفتار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) دبئی میں پاکستانی کارکن کو 16 سالہ طالبہ کو لفٹ میں جنسی ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق 16 سالہ اسکول کی طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر جانے کے لیے لفٹ میں پاکستانی کارکن کی ساتھ سوار ہوئی ، اسے چوتھی منزل پر جانا تھا اور جب چوتھی منزل آئی تو اسنے لفٹ کو باہر جانے کے لیے روکا ۔

لفٹ رکنے پر جب وہ لفٹ سے اترنے لگی تو پاکستانی کارکن نے اسے پیچھے سے دبوچ لیا ۔

(جاری ہے)

طالبہ نے مزید بتایا کہ کارکن کے دبوچنے پر اسنے اسے ٹھوکر ماری اور وہاں سے بھاگ گئی اور اپنی ماں کو مدد کے لیے بلانے لگی ۔ لڑکی نے اپنے والدین کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ، جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی کارکن کو گرفتار کر لیا ۔ لفٹ میں لگے ہوئے سیکیورٹی کمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے ۔ فوٹیج میں آدمی کو طالبہ کو دبوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 26 اپریل کو ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں