شارجہ : چلڈرنز فلم فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر

فیسٹول میں چھوٹی اور بڑی عمر کے 49 بچے ورکشاپ میں حصّہ لیں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 11 اگست 2018 11:59

شارجہ : چلڈرنز فلم فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اگست 2018ء) شارجہ میڈیا آرٹس فار یوتھ اینڈ چلڈرن نے انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریوں کی سلسلے میں ورکشاپس کی ایک سیریز کا اعلان کیا ہے۔ یہ ادارہ شارجہ میں بچوں اور نوجوانوں کے دِلوں میں میڈیا آرٹس کی محبت اور شوق پیدا کرنے کے حوالے سے کوشاں ہے۔ فلم فیسٹیول سے قبل شروع کی گئیں ورکشاپس 12 اگست 2018ء سے 16 اگست 2018ء تک جاری رہیں جنہیں شیخہ جواہر بِنت محمد القاسمی کی نگرانی کیا جائے گا۔

ان ورکشاپس میں بڑی اور چھوٹی عمر کے 49 بچے حصّہ لیں گے‘ جنہیں فلمز پر تنقید کے فن کے حوالے سے معلومات دی جائیں گی۔ اس ورکشاپ میں فلم ریویو کے بنیادی عناصر‘ پلاٹ‘ ساؤنڈ‘ کلرز‘ لائٹ اینڈ ایفیکٹس اور دُوسرے پہلوؤں کے تجزیئے اور قد و قیمت متعین کرنے کے حوالے سے بھی جانکاری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کے بعد‘ چند منتخب بچوں پر ایک جیوری تشکیل دی جائے گی جوانٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول کے دوران بچوں کے لیے بنائی گئی فلموں کے تمام شعبوں کا تنقیدی جائزہ لے کر اُنہیں ریٹ کریں گی۔

یہ فلم فیسٹیول 14 اکتوبر 2018ء سے شروع ہو کر 19 اکتوبر 2018ء تک جاری رہے گا۔ شارجہ انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کی ڈائریکٹر شیخہ جواہر بنت عبداللہ القاسمی نے کہا ’’بچے اور نوجوان فلم کے مختلف شعبوں کے بارے میں جاننے کے حوالے سے بہت پُرجوش اور بے تاب ہیں۔ بچوں میں فلم بینی اور فلم کو تنقیدی نگاہ سے دیکھنے کی صلاحیت اُجاگر کرنے کے لیے ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس طرح کی ورکشاپس کے باعث بچوں کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو جِلا ملتی ہے۔ ماضی کے شارجہ انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول میں بچوں کی صلاحیتوں نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے اور اُن کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے اُنہیں ٹریننگ بھی دی گئی۔ پچھلے سال بچوں کے لیے بنائی گئی فلموں کی درجہ بندی کے لیے جیوری میں بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں