ابو ظہبی :خراب ٹائروں کے باعث کمپنی کی منی بس اُلٹ گئی

حادثے میں چھ افراد زخمی ہو گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 11 اگست 2018 12:40

ابو ظہبی :خراب ٹائروں کے باعث کمپنی کی منی بس اُلٹ گئی
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اگست 2018ء) منی بس کے حادثے میں چھ افراد زخمی ہو گئے‘ جن میں ایک بزرگ آدمی بھی شامل ہے۔ بس میں ایک کمپنی کے 14 افراد سوار تھے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ کچھ کے زخموں کی نوعیت درمیانی نوعیت کی ہے۔ تمام زخمیوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ابو ظہبی مفراق ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے بیرونی علاقوں کے ٹریفک کنٹرول کے سربراہ میجر عبداللہ القصیبی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ بس کے خراب ٹائر اُس کے اُلٹنے کی وجہ بنے۔ ڈرائیور نے ٹائرز کی سیفٹی اور اُن کے خراب ہونے کے حوالے سے احتیاط کو مدنظر نہیں رکھا تھا۔ جس کے باعث بس عقاد کیمپ کے قریب ایک پُل پر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے اُلٹ گئی۔

(جاری ہے)

خدا کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کچھ افراد کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں مگر اُن کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ یہ بس ایک کمپنی کے ورکروں کو لے جا رہی تھی۔ ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بریگیڈیر احمد عبداللہ الصحیحی نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی کہ وہ ہر دو چار دِن بعد اپنی گاڑیوں کے ٹائرز چیک کر کے اس بات کی تسلّی کر لیں کہ اُن میں کہیں کوئی کریک تو نہیں آیا یا کوئی اور مسئلہ تو نہیں ہے تاکہ ٹریفک ایکسیڈنٹ سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں ڈرائیور حضرات ڈرائیورز اپنی گاڑیوں کے ٹائروں کی باقاعدہ انسپکشن نہیں کرتے‘ جس کے باعث اکثر تیز رفتاری کے دوران خراب ٹائر کے باعث حادثات رُونما ہوتے ہیں۔ اگرچہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے اس معاملے میں بہت سختی کر رکھی ہے اور خراب ٹائروں والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں‘ مگر پھر بھی متعدد ڈرائیور حضرات کی جانب سے اس جانب سے بے توجہی برتی جاتی ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں