ابو ظہبی میں تجارتی اور بینکاری سے متعلق فراڈ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا

بینکنگ فراڈز کے معاملے میں بھارتی‘ پاکستانی ‘ امریکی‘ رُوسی اور کینیڈین پیش پیش

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 13 اگست 2018 13:52

ابو ظہبی میں تجارتی اور بینکاری سے متعلق فراڈ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اگست 2018ء) ابوظہبی فنانشل پراسیکیوشن کے مطابق رواں سال کے دوران فنانشل اور کمرشل فراڈز کیسز گزشتہ سالوں کی نسبت بہت زیاد ہ بڑھ گئے ہیں۔ ادارے کے مطابق 2017ء کے دوران مالی بے ضابطگیوں سے متعلق 11,663 معاملات سامنے آئے ‘ اس لحاظ سے 2016ء کے دوران رپورٹ کیے گئے واقعات کے مقابلے 2017ء میں 2,803 کیسز کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔

ادارے کے ذمہ داران کے مطابق ان کے خیال میں تجارتی دھوکا دہی کے بیشتر واقعات میں ملوث افراد کے لیے قید کی مُدت تین سال سے بڑھا کر سات سال کر دینی چاہیے‘ ایسے افراد سے غبن کیا گیا پیسہ واپس وصول کیے جانے کے علاوہ متاثرہ افراد یا ادارے کو زرِ تلافی بھی دی جانی چاہیے تاکہ سخت سزا کے خوف سے مجرمانہ خصلت کے حامل افراد فراڈ پر مبنی سرگرمیوں سے پرے رہیں۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی مانیٹری فنڈ کے سربراہ حسن محمد الحمادی نے کہا ’’منی لانڈرنگ کے مرتکب افراد کی غیر قانونی اور خفیہ معاشی سرگرمیاں مملکت کی معیشت اور مالی استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہیں۔ دھوکے باز افراد سرمایہ کاری کے ماحول کواپنی منفی سرگرمیوں سے نقصان پہنچا کر مالیاتی عدم استحکام کا باعث بنتے ہیں۔ فراڈز سے متاثرہ افراد اپنی رقوم اور اثاثوں سے محروم ہو جاتے ہیں‘ جبکہ دھوکا دہی کے ذریعے راتو رات امیر ہونے کے لیے دولت کا حصول معاشرے پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

ایسے ہی ایک اہم کیس میں 28 افراد کو ابو ظہبی کے ایک بینک سے جعلساری کے ذریعے تریسٹھ کروڑ پچاس لاکھ اماراتی درہم کی خطیر رقم اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کروانے کے جُرم میں دس سے پندرہ سال تک قید کی سزائیں سُنائی گئی ہیں۔ مئی 2018ء کو فراڈ کے اس ہائی پروفائل کیس کا فیصلہ سُناتے ہوئے عدالت کی جانب سے بھارتی‘ پاکستانی‘ امریکی‘ رُوسی اور کینیڈین شہریوں کو سزائیں سُنائی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں