دبئی انٹرنیشنل فنانس سینٹر اور چین بینکنگ ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

پیر 5 نومبر 2018 16:00

دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / پیر نومبر ) دبئی انٹرنیشنل فنانس سینٹر (DIFC) نے آج چین بینکنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سینٹرکا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسکی اسٹریٹیجک شراکت داری کے عالمی نیٹ ورک میں ایک اہم اضافہ ہوگا.

معاہدے کے تحت دونوں ادارے تعاون کے بہترین طریقوں پر اشتراک اور سینٹر سے منسلک 2000 سے زائد کمپنیوں اورمالیاتی خدمات کے شعبے میں 695 رکن یونٹس کو بہترخدمات فراہم کریں گے۔

اس کے علاوہ دونوں ادارے متعلقہ کمیونٹی کے ارکان کو مفاد عامہ اور باہمی فائدے کے شعبوں میں تعلیم اورپیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے مواقع تلاش کریں گے.

مفاہمت کی یادداشت پر DIFC اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعارف امیری اور چین بینکنگ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گوانگوی پین نے دستخط کیے.

معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے عارف امیری نے کہا کہ چین بینکنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ یہ شراکت داری چین کے مالیاتی نظام سے دبئی بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے دیرپا تعلقات کے سفر میں اسٹریٹجک سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم چین بینکنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر مواقع پیدا کرنے چاہتے ہیں تاکہ ترقی کے راستے کھولے جاسکیں.

انھوں نے کہا کہ ہم نے دبئی مالیاتی مرکز میں عالمی معیار کا جو بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے وہ مشرق وسطی، افریقہ اور جنوبی ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی خاطر چینی اداروں کے لئے مثالی گیٹ وے بن گیا ہے۔

انکا کہناتھا کہ یہ نظام صرف بڑے مالیاتی اداروں تک محدود نہیں بلکہ یہ چین کی بعض مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں کیلئے بھی دلچسپی کا باعث ہے.

گوانگوی پین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات خلیج عرب کی پہلی عرب ریاست ہے جس نے چین کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے، اور امارات کے اقتصادی مرکزکے طور پر دبئی چینی بنکوں کے مشرق وسطی، افریقہ اور جنوبی ایشیا کی منڈیوں میں مواقع سےاستفادہ کرنے کیلئے بہترین مقام ہے.

اس معاہدے سے کئی ایسے دوسرے شعبوں کی نشاندہی ہوئی ہے جس میں دونوں ادارے مل کر کام کرسکتے ہیں۔

ان شعبوں میں مالیاتی ٹیکنالوجی، تربیت اور ریگولیٹری معلومات کا تبادلہ شامل ہیں ۔ ایک ایسےوقت جب چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اپنے دروازے کھول رہا ہے اور حال ہی میں غیر ملکی مالی اداروں کے لئے ایک اچھی پالیسی کا اعلان کیا ہے، یہ معاہدہ صحیح وقت پر کیا گیا ہے۔ دبئی بین الاقوامی مالیاتی مرکز چین کے چار بڑے بنکوں آئی سی بی سی، چائنا کنسٹرکشن بینک، بینک آف چائنا اور زرعی بینک آف چائنا کا علاقائی ہیڈکوارٹر ہے۔یہ بینک افریقہ، وسطی یورپ اور مشرق وسطی میں DIFC کے عالمی طور پر تسلیم شدہ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی سرمایہ کاری کا انتظام اور نگرانی کرتے ہیں.

مترجم: ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395302718175

میں شائع ہونے والی مزید خبریں