دبئی انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی میں طلباءکی تعداد میں اضافہ

منگل 6 نومبر 2018 18:00

دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / منگل نومبر ) دبئی انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی (DIAC) میں تعلیمی سال ( 2018، 2019 ) میں طالب علموں کے داخلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس تعلیمی سال میں27,500 طلباء نے رجسٹریشن کی ہے جوگزشتہ سال کی نسبت 7 فیصد زیادہ ہے۔عالمی تعلیمی نظام میں جدید ترین رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اضافہ بہت نمایاں ہے.

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ، جو اعلی تعلیم کیلئے ایک اہم منزل تصور کی جاتی ہے، میں بین الاقوامی طلباء کی تعداد میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

2015 کے مقابلے میں یہ کمی 40 فیصد ۔سب سے زیادہ کمی بھارتی اور چینی طلباء کے لئے ہوئی۔ بھارتی طلباء کیلئے ویزوں میں 28 فی صد جبکہ چینی طلباء کیلئے 24 فی صد کمی واقع ہوئی ہے.

امریکی رجحانات کے برعکس دبئی انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی یونیورسٹیوں نے چینی طلباء کے لئے 106 فیصد اور بھارتی طالب علموں کیلئے پانچ فی صد اضافہ کیا ہے جو اس وقت دبئی انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی کی 27 یونیورسٹیوں میں رجسٹرڈ ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے طلبا کی تعداد میں سب سے زیادہ 161 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سعودی عرب سے طلباء کی تعداد میں 65 فی صد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی آبادی میں 40 فیصد اضافہ ہوا جسکی وجہ طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہے کیونکہ وہ اعلی تعلیم کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کی بجائے اپنے ہی ملک میں پڑھنےکو ترجیح دیے رہے ہیں.

روایتی طور پر اعلی تعلیم کیلئے مقبول ملکوں امریکہ اور برطانیہ میں بڑھتے ہوئے سیاسی غیر یقینی حالات کے کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی طلباء کی تعداد میں اضافے کے اس رجحان کو مزید بڑھانے کے لئے ان علاقوں سے بین الاقوامی طلباء کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے زیادہ فعال موقف اختیار کیا ہے۔

چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان نئے ویزا قواعد و ضوابط متعارف کرانے اور معاہدوں سے بین الاقوامی طلباء کی متحدہ عرب امارات میں تعلیم کے حصول کے رجحان میں مذید اضافے کی توقع ہے.

مترجم : ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395302718276

میں شائع ہونے والی مزید خبریں