دُبئی: عیاش بُڈھا دو خواتین کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے پر گرفتار

68 سالہ بزرگ کے خلاف خواتین نے پولیس میں شکایت درج کروائی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 9 نومبر 2018 11:51

دُبئی: عیاش بُڈھا دو خواتین کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے پر گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 نومبر2018ء) ایک آسٹریائی سرمایہ کار کو دو فلپائنی خواتین کو جنسی عمل پر مجبور کرنے کے لیے ہراساں کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک 31 سالہ فلپائنی ملازمہ نے پولیس اسٹیشن میں اپنی درخواست میں کہا کہ چند ماہ قبل اُس کی ساتھی ملازمہ نے اُسے بتایاتھا کہ بزرگ مالک نے اُسے کہا کہ وہ بیڈ روم میں اُس کے ساتھ چلے اور اُس کا مساج کرے۔

جب وہ اُس کا مساج کر رہی تھی، تواُس نے ملازمہ کے زبردستی کپڑے اُتارے، اُس کے ساتھ بوس و کنار کی اور جسم کے مختلف حصّوں پر ہاتھ پھیرتا۔ تاہم خاتون کے رضامند نہ ہونے پر اُسے چھوڑ دیا۔درخواست گزار خاتون کے مطابق چونکہ میں بھی اسی مالک کے پاس کام کرتی تھی، مجھے اپنی عزت کا خطرہ محسوس ہوا۔

(جاری ہے)

17 مارچ 2018ء کو میں اپنے آسٹریائی مالک کے فلیٹ پر گئی۔

جونہی میں اس کے فلیٹ پر داخل ہوئی تو اس نے مجھے بیڈ رُوم میں لے جا کر حُکم دِیا کہ میں اُس کے جسم کا مساج کروں۔ تاہم مجھے پتا تھا کہ کہیں وہ وہی حرکت کرنے کی کوشش نہ کرے جو اُس نے میری ساتھی ملازمہ سے کی تھی۔ اس لیے میں نے اپنا فون ٹیبل وڈیو موڈ پر لگا کر ٹیبل پر رکھ دیا۔ وہ ایک کاؤچ پر بیٹھ گیا اور مجھے کہا کہ میں اُس کے قریب ہو جاؤں۔

پھر اُس نے زبردستی میرے کپڑے اُتار کر مجھے گلے لگایا اور جنسی چھیڑ چھاڑ کرتا رہا۔ تھوڑی دیر بعد میں فلیٹ سے باہر نکلی اور ملزم کے خلاف قریبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی۔ پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ دو خواتین ہمارے پاس گھبرائی ہوئی حالت میں آئیں وہ خوف کی حالت میں چیخ و پُکار کر رہی تھیں۔ ان میں سے ایک خاتون نے ہمیں ایک ویڈیو دکھائی جس میں معمر شخص اُس کے ساتھ زبردستی جنسی حرکات میں مشغول تھا۔ جس کے بعد ملزم سے تفتیش کی گئی اور اُس کی جانب سے تسلّی بخش جوابات نہ دینے پر اُسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے عدالت میں اپنے خلاف عائد جنسی ہراسگی کے الزامات کو ماننے سے انکار کر دیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 29 نومبر 2018ء کو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں