ابوظہبی دنیا کا ”محفوظ ترین شہر “قرار، دوحہ فہرست میں تیسرے نمبر پر

پیر 24 اپریل 2017 16:47

ابوظہبی دنیا کا ”محفوظ ترین شہر “قرار، دوحہ فہرست میں تیسرے نمبر پر
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24اپریل2017ء):۔ ایک حالیہ جاری کردہ بین الاقوامی آن لائن کرائم انڈیکس کے مطابق ابوظہبی اس وقت دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے۔ جبکہ اسی فہرست میں دوحہ کو دنیا کا تیسرا محفوظ ترین مقام قرار دےدیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق Numbeo.com کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ابوظہبی جرائم کی شرح میں دنیا کے 288 شہروں میں 288واں مقام رکھتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت دنیا کا محفوظ ترین مقام ہے۔ جب کہ میونخ اور دوحہ جرائم کی شرح کی شرح کے لحاظ سے باالترتیب 287 ویں اور 286ویں نمبر پر ہیں۔دبئی جرائم کی شرح میں 279ویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب ابوظہبی میں رہائش پذیرغیرملکیوں نے اس فہرست پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ ابوظہبی دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے ۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں