ملازمت کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ملازم کو”نوٹس پیریڈ“کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وفاقی قانون متحدہ عرب امارات

پیر 24 اپریل 2017 17:10

ملازمت کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ملازم کو”نوٹس پیریڈ“کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وفاقی قانون متحدہ عرب امارات
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24اپریل2017ء):۔ متحدہ عرب امارات کے وفاقی قانون کے آرٹیکل 38کے مطابق ایک ملازم کاکنٹریکٹ ایک محدود یالا محدود مدت کے لئے ہوسکتا ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق اگرکنٹریکٹ محدود مدت کے لئے ہے تو اس کی معیاد چار سال سے زیادہ نہ ہو اور اس کنٹریکٹ کو باہمی رضامندی سے رینیوکیاجاسکتا ہے ۔ اس کنٹریکٹ کو رینیوکرنے کی غرض سےاصل کنٹریکٹ کی مدت میں اضافہ کیا جانا چاہیےاور اسے ملازم کی” ملازمت کی کل مدت “ میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت لیبر کے حکم نامے کے آرٹیکل 1(I)(1) ، جس میں ملازم کی برطرفی کے اصول وقوانین بیان کیے گئےہیں ،میں واضح ہے کہ ”ملازم اور مالک کے تعلقات اس محدود کنٹریکٹ کی صورت میں ختم ہوسکتے ہیں جس میں کنٹریکٹ کو رینیو نہ کیا جائے اوراس کی مدت معیاد ختم ہوجائے“۔اگر کسی کمپنی کا مالک ان عائد کردہ اصولوں سے انحراف کرے تو ملازم وزارت ہیومن ریسورسز سے رابطہ کرسکتاہے ۔ علاوہ ازیں نئی کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے سے قبل ملازم کو پہلی ملازمت کا ویزہ منسوخ کروانا پڑے گا۔اگر مالک ملازم کا ویزہ واپس نہ کرے تووہ پولیس میں بھی رابطہ کرسکتا ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں