متحدہ عرب امارات میں اپنےوالدین کومعمولی رقم میں منتقل کرنے کے خواہش مند غیرملکی یہ تحریر ضرور پڑھیں

منگل 25 اپریل 2017 13:02

متحدہ عرب امارات میں اپنےوالدین کومعمولی رقم میں منتقل کرنے کے خواہش مند غیرملکی یہ تحریر ضرور پڑھیں
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25اپریل2017ء):۔ متحدہ عرب امارات میں ملازمت کی غرض سے کئی غیرملکی اپنے خاندانوں سے دور ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ان میں سے کئی یواےای میں اپنے والدین، بیوی اور بچوں کو چھوڑکرآتے ہیں۔ جب بھی کوئی غیرملکی اپنے خاندان کو امارات میں مستقل طورپررہائش دینا چاہتا ہے تو وہ یقیناً کئی مرتبہ اس بارے میں سوچے گا۔ کیونکہ بعض اوقات اس کی جیب اسے اپنے خاندان کو یہاں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وہ غیرملکی جو کہ مستند رہائشی ویزہ کے حامل ہیں اور اپنے والدین کو مستقل طورپرامارات منتقل کرنا چاہتے ہیں ان کی تںخواہ رہائش کے ہمراہ کم ازکم 19,000درہم یا رہائش کے بغیر20,000درہم ہونی چاہیے۔تاہم اگراس کی تنخواہ اس سے کم ہوتو وہ ڈی این آرڈی میں ہیومینیٹیرئین ڈیسک (humanitarian desk) پررابطہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

قائدوقوانین کے مطابق غیرملکیوں کودونوں والدین کوایک ساتھ ہی اسپانسرکرناچاہیےاورانہیں اس بات کاثبوت دینا پڑے گا کہ وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹاہےاور آبائی ملک میں ان کی نگرانی کرنے والاکوئی دوسرا نہیں ہے۔

علاوہ ازیں والدین کی میڈیکل انشورنس کروانا بھی لازم ہے۔غیرملکی ڈی ای ڈبلیواے بل دینے کے بھی پابند ہوں گے۔ انہیں یہ بھی ظاہر کرنا ہوگا کہ گھر میں والدین کورکھنے کے لئے مناسب جگہ ہے بھی یانہیں۔ جب کہ رہائشی گھرمیں دوکمرے ہونا لازمی ہے ۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں