دبئی میں نوبیاہتادلہن نےمعمولی جھگڑے کی بناء پرخودکشی کرلی، خاوند کی بیوی کومردہ پاکرخودکشی کی کوشش

منگل 25 اپریل 2017 13:28

دبئی میں نوبیاہتادلہن نےمعمولی جھگڑے کی بناء پرخودکشی کرلی، خاوند کی بیوی کومردہ پاکرخودکشی کی کوشش
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25اپریل2017ء):۔ دبئی میں کیرالا سے تعلق رکھنے والےنئے شادی شدہ میں معمولی جھگڑاہوا جس کے بعد بیوی نے خودکشی کرلی۔بیوی کی یہ حالت دیکھ کراس کا خاوند جذباتی ہوگیااور اس نے بھی خودکشی کی کوشش کی۔خلیج ٹائمز کی تفصیلات مطابق دبئی پولیس کوالقسیس میں شیخ رشید عمارت سے حادثے کی اطلاع ملی۔ دبئی پولیس کو موقع واردات پرپہنچنے پرمعلوم ہوا کہ ایک خاتون جس کی عمر 27سال ہے اس نے اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑاکرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔

جب اس کے خاوند نے اسے مردہ پایا تواس نے بھی خود کشی کی کوشش کی ۔ دبئی پولیس نے اس شخص کواسپتال منتقل کیاگیا، ذرائع کے مطابق اب وہ خطرے سے باہرہے۔ جبکہ اس شخص نے دبئی پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کی بیگم دونوں نرس ہیں ۔

(جاری ہے)

ان دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس کے بعد اس نے اپنے آپ کو کمرے میں بندکرلیا۔ جب اس شخص نے دروازہ کھولاتو دیکھا کہ اس کی بیوی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

تاہم اس نے کپڑااتارکراس کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اسے بچانے میں ناکام رہا۔اس کی یہ حالت دیکھ کروہ بے قابوہوگیا اور اس نے چاقو سے خود کومارنے کی کوشش کی۔ دوسری جانب ان کے ہمسایوں اور گردونواح کے افرادکا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے کہ متعلق کچھ معلوم نہیں ، انہیں محض ان کےکمرے سے معمولی جھگڑےکی آوازیں آئی تھیں اور ان دونوں کے درمیان کیا ہوا کچھ معلوم نہیں۔ جب کہ چوکیدارکا کہنا تھا کہ پولیس کے آنے پراس کو واقعے کا علم ہواتھا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں