متحدہ عرب امارات میں جعلی میڈیکل رپورٹس بنانے والے 15 افسران کو 3سال جیل قید کی سزا

منگل 25 اپریل 2017 13:48

متحدہ عرب امارات میں جعلی میڈیکل رپورٹس بنانے والے 15 افسران کو 3سال جیل قید کی سزا
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25اپریل2017ء):۔ فیڈرل کریمینل کورٹ نےجعلی میڈیکل رپورٹس بنانے کی سزامیں 15مجرموں کوتین سال جیل قید کی سزاسنادی ہے۔ خلیج ٹائمزکی تفصیلات کے مطابق عدالت نے ان میں سے 11افرادکو سزامکمل ہونے کے بعد مکمل بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ پبلک پراسیکیوشن کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی نے منشیات کے استعمال میں گرفتار کیے گئےکئی افرادکی رہائی کا نوٹس لیتے ہوئے ان تمام کیسز پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہیں معلوم ہواکہ منشیات کے عادی مجرمین نے دبئی کے میڈیکل سینٹر کی جانب سے جاری کردہ کاغذات پیش کیے ۔ ان کاغذات کے مطابق وہ دماغی مسائل کا شکارہیں اورمنشیات کا استعمال کرناان کی مجبوری ہے۔ جب اس میڈیکل سینٹر سے رابطہ کیا گیا تو اس کے ترجمان نے وضاحت کی انہوں نے اس طرح کے کوئی کاغذات جاری نہیں کیے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا شعبہ جو کہ دماغی علاج کے لئے مختص تھا وہ تو تین سال قبل ہی بندہوچکا تھا۔جب اس بارے میں ملزمان سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئےکہا کہ جب وہ جیل میں تھےتو انہوں نے ایک شخص کو 11,000درہم سے 15,000اداکرنے کے بعدیہ جعلی کاغذات بنوائےتھے۔ عدالت نے ان کو تین سال جیل قید اور ملک بدری کی سزاسنادی ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں