دبئی پولیس نے گڑھے میں گرنے والے شخص کوریسکیوآپریشن کے ذریعےبحفاظت نکال لیا

منگل 25 اپریل 2017 17:12

دبئی پولیس نے گڑھے میں گرنے والے شخص کوریسکیوآپریشن کے ذریعےبحفاظت نکال لیا
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25اپریل2017ء):۔ دبئی پولیس نے ایک ورکر کوریسکیوکرلیاجوکہ اس گہرے گڑھے میں جاگراتھا جہاں پرزمینی پانی وافرمقدارمیں بہہ رہا تھا۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق وہ شخص جیسے ہی سمندرمیں گرا اس پرریت کے ڈھیلے اور پتھرگرگئے۔ کرنل احمد عتیق بورگوبا کا کہنا ہے کہ اس ریسکیوآپریشن میں 5گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کے آپریشن روم کوصبح 8:15بجے اس واقعے کی اطلاع کی کال موصول ہوئی جس کے بعد ایک ریسکیوٹیم کیپٹن عبداللہ الروحمی کی سربراہی میں آپریشن کے لئے اس جگہ پہنچی۔کرنل بورگوبا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے آپریشن احتیاط کے ساتھ ہی ممکن ہوسکتے ہیں ، جب کہ اس دوران اس بات کا یقین ہونا لازمی ہے کہ متاثرہ شخص سکون میں ہے یا نہیں۔اس ریسکیوآپریشن میں سب سے مشکل بات بہتا ہوا پانی تھا۔ آخرکار کافی طویل آپریشن کے بعد اسے بحفاظت نکال لیا گیا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں