دنیا کے تیز ترین سپر سانک مسافر طیارے کی پروازوں کا دبئی سے آغاز کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 25 اپریل 2017 22:28

دنیا کے تیز ترین سپر سانک مسافر طیارے کی پروازوں کا دبئی سے آغاز کا اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) دنیا کے تیز ترین سپر سانک مسافر طیارے کی پروازوں کا دبئی سے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک امریکی کمپنی بوم کی جانب سے دنیا کا تیز ترین سپر سانک مسافر طیارہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس طیارے کی پہلی ٹیسٹ فلائٹ اگلے برس امریکی شہر نواڈا سے اڑان بھرے گی۔ جبکہ اس مسافر طیارے کی پروازوں کا باقاعدہ آغاز دبئی سے 2023 میں ہوگا۔ اس طیارے کی مدد سے دبئی سے لندن تک کا سفر 7 گھنٹے 50 منٹ سے کم ہو کر 4 گھنٹے 32 منٹ تک کا ہو جائے گا۔ جبکہ دنیا کا تیز ترین مسافر طیارہ ہونے کے باوجود اس میں عام مسافر طیارے کے مقابلے میں کم ایندھن استعمال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں